لاہور میں زیر تعمیر عمارتیں ڈینگی لاروا کی آماجگاہ بن گئیں

8 May, 2018 | 12:43 PM

Read more!

(فضہ عمران) گلبرگ میں زیر تعمیر عمارت کے تہہ خانے سے ڈینگی لاروا برآمد، محکمہ تحفظ ماحولیات نے مالک کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹائون محکمہ تحفظ ماحولیات کے انسپکٹر چوہدری انمول تبسم نے ٹیم کے ہمراہ قذافی اسٹیڈیم کے علاوہ گلبرگ میں زیر تعمیر عمارت میں چھاپہ مارا جہاں تہہ خانے میں جگہ جگہ جمع پانی میں ڈینگی لاروا کی بہتات پائی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کے انسپکٹر چوہدری انمول تبسم کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی افزائش کے لئے موزوں ترین موسم ہے، ایسی صورتحال میں شہریوں کو خاص احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

محکمہ تحفظ ماحولیات کی ٹیم نے ڈینگی لاروا تلف کرتے ہوئے بلڈنگ مالک کو وارننگ نوٹس جاری کر دیا۔

مزیدخبریں