(ناصرعلی) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ تحمل کیساتھ الیکشن کی طرف بڑھنا چاہیے، اگر کوئی بڑا حادثہ ہوگیا تو الیکشن کیلئے مسائل پیدا ہوں گے۔ جاتی امرا کے دروازے پانچ سال تک کارکنوں کیلئے بند رہے۔اب جلسے نون لیگ کا حق ہے۔
شیخ رشید احمد اپنی بھابھی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے پی کے758کے ذریعے لندن سے واپس لاہور پہنچے گئے۔ لاہورایئرپورٹ پر انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں شومارنے کا شوق ہے اب اسحاق ڈار ڈالرمیں لیے گئے قرضے سامنے آکر بھگتیں۔
یہ خبر پڑھیں۔۔۔جب تک جان میں جان ہے ، عوام کی خدمت کرتا رہوں گا: شہباز شریف
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کراچی واقعہ اور احسن اقبال پر حملے کی مزمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی چھوٹا بڑا حادثہ ہوگیا تو پھر الیکشن تاخیر کا شکار ہوسکتے ہیں۔صحافی کے سوال پر جاتے جاتے تحریک انصاف پر تنقید بھی کر ڈالی کہ جلسے کے بعد انہیں گریٹر اقبال پارک کی صفائی بھی کرنی چاہیے تھی۔
خبر ضرور پڑھیں۔۔۔تحریک انصاف کی انتخابات کی تیاریاں عروج پر، ٹکٹوں کی تقسیم کیلئے کمیٹی تشکیل
شیخ رشیداحمد کا کہنا تھا کہ پاکستان کے حالات کافی خراب ہیں قرضوں کی ادائیگی کیلئے رقم نہیں ہے جس کی وجہ سے ملک خانہ جنگی کی طرف بڑھ رہا ہے۔