ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’ہفتہ کے روز چُھٹی، سپشل ایجوکیشن کے ادارے بھی بند کیے جائیں‘والدین کا مطالبہ

’ہفتہ کے روز چُھٹی، سپشل ایجوکیشن کے ادارے بھی بند کیے جائیں‘والدین کا مطالبہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : حکومتِ پنجاب کی جانب سے بچوں کے لیے رمضان المبارک میں ہفتہ کے روز کی چھٹی کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم معذور بچوں کے تعلیمی ادارے ہفتے کے روز کھلے رہنے پر ان کے والدین نے حکومت سے شکوہ کیا ہے کہ کیا سپیشل ایجوکیشن کے ادارے حکومت پنجاب کا حصہ نہیں ۔

سپیشل چلڈرن کے والدین کا کہنا ہےکہ سکول ایجوکیشن کے تمام ادارے رمضان المبارک میں ہفتہ کے روز بند کر دیئے گئے، کیا سپیشل ایجوکیشن کے ادارے حکومت پنجاب کا حصہ نہیں ۔  انہوں نے شکوہ کیا کہ عام بچوں کے سکول بند ،معذور بچوں کے تعلیمی ادارے ہفتے کو کھلے ہیں ۔ 

خصوصی طلباء کے والدین نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا، کہا کہ ماہ رمضان میں سپشل ایجوکیشن کے ادارے بھی ہفتے کو بند کئے جائیں ۔