ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیمپئینز ٹرافی کا فائنل، امپائرز کے نام سامنے آ گئے

 چیمپئینز ٹرافی کا فائنل، امپائرز کے نام سامنے آ گئے
کیپشن: Dubai International Cricket Stadium, City42 , ICC Champions Trophy2025, Champions Trophy final match, New Zealand vs India
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے دبئی میں چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا ہے۔ میچ  ریفری رنجن مدوگالے ہوں گے۔  فورتھ امپائر کمار دھرم سینا ہوں گے۔ ان دونوں آفیشلز کا تعلق سری لنکا سے ہے۔

پاکستان کی میزبانی میں ہو رہی آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی2025 کا فائنل میچ انڈین ٹیم کے پاکستان نہ آنے کی ضد کے سبب دبئی کے انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں ہو رہا ہے۔ کل دوپہر شروع ہونے والے  میچ  میں  آن فیلڈ امپائرز  پال ریفل اور رچرڈ ایلنگ ورتھ ہوں گے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لئے، آئی سی سی نے میچ آفیشلز کی ایک تجربہ کار لائن اپ کا اعلان کیا ہے۔

رچرڈ الینگ ورتھ 4 بار آئی سی سی امپائر آف دی ایئر  رہ چکےہیں۔ الینگ ورتھ  ورلڈ کپ 2023 کے فائنل اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے فائنل میں امپائرنگ کر  رہ چکے ہیں۔

وہ  دو فائنلسٹوں کے درمیان اے میچ میں بھی امپائر تھے جبکہ وہ دبئی میں بھارت-آسٹریلیا سیمی فائنل میں لائن اپ کا حصہ تھے۔

پال ریفل لاہور میں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ کے سیمی فائنل میں آن فیلڈ امپائر تھے۔

بھارت نے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کو چار وکٹوں سے شکست دے کر چیمپئنز ٹرافی 2025 کے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا تھا، جب کہ دوسرے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقہ کو شکست دی تھی۔

نیوزی لینڈ ک اور انڈیا کے درمیان فائنل دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں دوپہر دو بجے شروع ہو گا۔