ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آئیےنفرت کی سیاست کو دفن کر دیں، بلاول بھٹو کی مریم نواز اور پنجاب اسمبلی کےارکان سے گفتگو

آئیےنفرت کی سیاست کو دفن کر دیں، بلاول بھٹو کی مریم نواز اور پنجاب اسمبلی کےارکان سے گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے اپنے والد آصف زرداری کے لیے  ووٹ مانگنے کی غرض سے پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز س اور مسلم لیگ نون کے ارکانِ صوبائی اسمبلی سے ملاقات کی ہے۔

لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی گورنر ہاؤس میں ملاقات ہوئی۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے مریم نواز  کو  وزیر اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔ ملاقات میں انہوں نے مریم نواز س اور پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ نون کے تمام ارکان سے کل ہونے والے صدر مملکت کے الیکشن  میں آصف علی زرداری کے لئے ووٹ کرنے کی درخواست کی۔

گورنر ہاؤس میں مریم نواز کے ساتھ پنجاب اسمبلی کے ارکان کے اجتماع میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج میں آپ سب سے اپنے والد کیلئے ووٹ مانگنے آیا ہوں۔ آصف زرداری آپ کا ایسے ہی خیال رکھیں گے جیسا میرا رکھتے ہیں، آصف زرداری سب سے ایسےہی ملتے ہیں جیسے اپنی پارٹی کے نمائندوں سے ملتے ہیں۔

نفرت اور تقسیم کی سیاست کو دفن کریں۔ بلاول بھٹو
بلاول بھٹو نے کہا کہ صدر کا عہدہ وفاق کی نمائندگی کرتا ہے، ایک مخصوص جماعت نے تقسیم پیدا کی، اس مسئلہ کو ہم نے حل کرنا ہے، کبھی پاکستان کی سیاست اور ثقافت ایسی نہیں رہی، آگے بڑھیں نفرت اور سیاست کی تقسیم کو دفن کریں، ایسا راستہ نکالیں کہ معاشرہ ترقی کرنا شروع کرے، وفاق اور چاروں صوبے مل کر آگے چلیں گے۔

 نون لیگ کا ووٹ آصف زرداری کے لئے ہی تھا، مریم نواز

پنجاب اسمبلی کے ارکان کے گورنر ہاؤس میں اجتماع میں گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ بلاول ووٹ مانگنے نہ بھی آتے تو بھی ن لیگ کا ووٹ زرداری کے لیے ہی تھا ، آصف زرداری ہی صدارتی الیکشن میں ن لیگ کے امیدوار ہیں۔

  مریم نواز نے کہا کہ مسائل اتنے گھمبیر ہیں کہ کوئی جماعت اکیلے حل نہیں کرسکتی، ہم سب مل کر بیٹھیں گے۔ ہمارا مشترکہ ایجنڈا ملک کو بحران سے نکالنا ہے۔  آج مجھے محترمہ فاطمہ جناح اور بینظیر بھٹو شہید کی یاد آرہی ہے ۔

مریم نواز نے کہا  کہ آصف زرداری کا لوگوں سے اچھا ملنا جلنا ہے، ان کا میرے ساتھ بھی اچھا تعلق ہے۔

 صدر مملکت کا انتخاب کل  صبح ہوگا، ایوان صدر میں نومنتخب صدر مملکت کی حلف برداری کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔ صدر مملکت کی حلف برداری کی تقریب 10 مارچ کو شام 4 بجے ہوگی،چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نو منتخب صدر سے حلف لیں گے۔