زلمی نے گلیڈئیٹرز کو ہرا کر پوائنٹس ٹیبل پر یونائٹڈ اور گلیڈئیٹرز دونوں کو پچھاڑ دیا

8 Mar, 2024 | 07:44 PM

سٹی42: راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی کے 197 رنز کے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈئیٹرز  ساڑھے سترہ اووروں میں  120  رنزز پر ڈھیر ہو گئے۔ پشاور زلمی نے میچ 76 رنز سے جیت لیا۔ آج کا اہم میچ جیت کر پشاور زلمی 11 پوائنٹس کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل کر لانگ جمپ لگا کر گلیڈئیٹرز اور اسلام آباد یونائٹڈ دونوں کو پھلانگ کر دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی جانب سے سب سے زیادہ سکور سعود شکیل نے کیا۔  انہوں نے 12 گیندوں سے  24  رنز بنائے۔ جیسن روئے 18، رائیلی روسو 8, خواجہ نافع 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ عمیر یوسف 10، لاؤری ایونز 12، عقیل حسین 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سہیل خان 7,  محمد عامر 13 اور ابرار احمد زیرو پر آؤٹ ہوئے۔ محمدحسنین 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ واپس گئے۔ 

اپنی بیٹنگ کی ابتدا میں کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے کوئی وکٹ گنوائے بغیر 4 اووروں میں 45 رنز بنا لئے تھے لیکن  پانچویں اور چھٹے اوور میں گلیڈئیٹرز کے دونوں اوپنر آؤٹ ہو گئے۔  سعود شکیل پانچوین اوور کی تیسری گیند پر  24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور جیسن روئے چھٹے اوور کی تیسری گیند پر 16 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اس کے بعد  رئیلی روسو اور خواجہ نافع  نےگلیڈئیٹرز کو مطلوبہ رن ریٹ تک پہنچانے کی کوشش کی لیکن وہ دونوں بھی  8 ویں اوور میں یکے بعد دیگرے  صائم ایوب کا شکار ہو گئے۔ روسو  8 رنز بنا کر آوٹ ہو ئے۔  خواجہ نافع 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔  آٹھ اوورز کے اختتام پر گلیڈئیٹرز کا مجموعہ 61رنز تھا اور ان کا رن ریٹ گر کر 11 سے گر کر 7.6 کے لگ بھگ رہ گیا ۔ بعد کے اووروں میں ریکوائرڈ رن ریٹ کا بوجھ مزید بڑھتا رہا اور گلیڈئیٹرز کے بیٹر ریکوائرڈ رن ریٹ کے بوجھ تلے دب کر غلطیاں کرتے اور وکٹیں گنواتے چلے گئے۔

پشاور زلمی کی باؤلنگ

پشاور زلمی کے گلیڈئیٹرز  کی طوفانی بیٹنگ کا زور توڑنے والے باؤلر صائم ایوب ثابت ہوئے جنہوں نے کپتان روسو اور خواجہ نافع کی وکٹیں گرائیں۔ اکانومی کے اعتبار سے بہترین باؤلر عامر جمیل، خرم شہزاد اور مہران ممتاز رہے۔ انہوں نے بالترتیب پانچ، سوا پانچ اور ساڑھے پانچ رنز فی اوور کھائے۔ سب سے زیادہ رنز نوین الحق کو پڑے جنہوں نے  2  اووروں میں  25  رنز دیئے۔  صائم ایوب، لوک ووڈ، خرم شہزاد اور مہران ممتاز کو دو دو وکٹیں ملیں، عامر جمیل اور نوین الحق کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

پشاور زلمی کی بیٹنگ

  پشاور زلمی نے 20 اووروں میں8 وکٹیں گنوا کر 196 رنز بنائے ۔ پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کے ففٹی بنانے کے بعد آؤٹ ہوتے ہی زلمی کی بیٹنگ لائن 16 ویں اوور میں عقل حسین کے سامنے ریت کی دیوار  کی طرح بیٹھ گئی تھی لیکن روومن پاویل نے رن ریٹ کو پھر سے سنبھال لیا۔ انہوں نے  8 ویں وکٹ گرنے کے بعد آ کر 4 چوکوں کی مدد سے  24 گیندوں سے 30 رنز بنا کر زلمی کو لڑنے کے قابل مجموعہ دے دیا۔ نوین الحق  1 چھکے کی مدد سے 9 گیندوں سے  10 رنز  بنانے اور پاویل کو باؤلرز کے سامنے رکھنے میں کامیاب رہے۔ زلمی نے روسو الیون کو جیت کے لئے 197 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ 

 16 ویں اوور میں عقیل حسین نے ہیٹ ٹرک بنا کر پشاور زلمی کی بیٹنگ لائن کو عملاً  فنا کر ڈالا۔ انہوں نے اوور کی  دوسری گیند پر عامر جمال کو آؤٹ کیا، تیسری گیند پر مہران ممتاز کی وکٹ اڑائی اور چوتھی گیند پر لوک ووڈ کو بھی آؤٹ کر کے ہیٹ ٹرک کر لی۔ اب روومن پاویل ور نوین الحق زلمی کا مجموعی مقابلہ کرنے کے قابل بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ 19 اووروں کے اختتام پر  زلمی نے 8 وکٹین گنوا کر 179 رنز بنا ئے جبکہ 20 اووروں میں پاویل نے مجموعہ 196 تک پہنچا دیا۔

    بابر اعظم13 ویں اوور میں آوٹ ہوئے تو زلمی کا مجموعہ 136 تھا۔ 14 ویں اوور میں ٹوم کوہلر کیڈمور محمد حسنین کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ اس وقت زلمی کا مجموعہ 147 تھا۔  157 کے سکور پر بیک وقت تین وکٹیں گر گئیں۔ کیڈمور نے ایک چھکے اور ایک چوکے کی مدد سے 19 گیندوں سے 33 رنز بنائے۔عامر جمال نے ایک چوکے کی مدد سے 4 گیندوں سے 5 رنز بنائے جبکہ مہران ممتاز اور لوک ووڈ کو کوئی رن بنانا نصیب نہیں ہوا۔

کپتان بابر اعظم نے ففٹی 29 ویں گیند پر ابرار احمد کو  چوکا مار کر بنائی لیکن ڈرنکس کے وقفہ کے بعد عقیل حسین کے سامنے آتے ہی وہ ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔ بابر نے  ففٹی بنانے کے لئے 9 چوکے مارے اور ایک چھکا مارا۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ

گلیڈئیٹرز کے سب سے کامیاب باؤلر عقیل حسین رہے جنہوں نے 4 اووروں میں 23 رنز دے کر  4 وکٹیں لیں۔ انہوں نے 16 وین اوور میں ہیٹ ٹرک کی۔  ابرار احمد نے 4 اووروں میں  34  رنز دے کر ایک وکٹ لی۔  عامر کو  4 اووروں میں 35  رنز دے کر کوئی وکٹ نہیں ملی۔ سہیل خان کو 4 اووروں میں  48  رنز پرے اور ایک وکٹ ملی۔ سب سے زیادہ پٹائی محمد حسنین کی ہوئی۔ انہیں 4  اووروں میں  52  رنز پرے تاہم ایک وکٹ بھی مل گئی۔ 

زلمی کے سو رنز

 پشاور زلمی نے  100 رنز 9  اووروں میں 2  وکٹوں کے نقصان پر 100  رنز بنا لئے  تھے۔ یہ تیز رفتار  سو رنز پہلے ہی اوور سے صائم ایوب ، بابر اعظم  اور محمد حارث کی تیز رفتار بیٹنگ کے سبب بنے۔

صائم ایوب 12 گیندوں سے 30 رنز بنا کر شعیب ملک کی گیند پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہو ئے۔  ان کے بعد محمد حارث 13 گیندوں سے 20 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔  پھر  حسیب اللہ خاب بابر اعظم کے ساتھ وکٹ پر آئے۔  حسیب اللہ 6  گیندوں سے  6 رنز بنا کر ابرار احمد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے۔ 

روسو کا ٹاس جیت کر ٹارگٹ کا پیچھا کرنے کا فیصلہ

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے آج کے میچ میں ٹاس کوئٹہ گلیڈئیٹرز کے کپتان ریلی روسو نے جیتا اور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دے کر خود ٹارگٹ چیز کرنے کو ترجیح دی۔

روسو نے ٹاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ آج  پچ دیکھنے میں تھوڑی سی مختلف لگ رہی ہے۔

بابر اعظم نے 190 رنز بنانے کی پریڈکشن کر دی

بابر اعظم بیٹنگ ملنے پر خوش ہیں، ان کا کہنا تھا کہ  بیٹنگ ہماری طاقت ہے ٹاس جیت جاتے تو  بیٹنگ ہی کرتے۔ بابر اعظم نے پریڈکشن کی کہ آج اس وکٹ پر 190 رنز بنیں گے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کی پلئینگ زی
 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔پشاور زلمی کی ٹیم  میں بھی دو تبدیلیاں کی گئی ہیں ۔

 پشاور زلمی کی ٹیم میں محمد حارث اور خرم شہزاد کو شامل کیا گیا ہے۔ 

 میچ سے پہلے پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن

پاکستان سپر لیگ نائن کے پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈئیٹرز اور پشاور زلمی کے پوائنٹ نو نو برابر ہیں تاہم بہتر رن ریٹ کی بنا  پر گلیڈئیٹرز تیسری پوزیشن پر ہیں۔ گلیڈئیٹرز نے 9 پوائنٹ ایک میچ کم کھیل کر حاصل کئے ہیں۔ 

مزیدخبریں