سٹی42: ملتان شہر کے ہردلعزیز سیاستدان رانا محمود الحسن پنجاب سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر کے امیدوار ہوں گے۔
رانا محمود الحسن اس وقت بھی سینیٹر ہیں۔ وہ 8 فروری الیکشن کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ نا انصافی کے سبب مسلم لیگ نون چھوڑ کر غیر مشروط طور پر اپنے ساتھی سابق ارکان اسمبلی اور کارکنوں کے ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے تھے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے انہیں این اے 150 میں ٹکٹ دیا تھا۔ انہوں نے ملتان شہر میں اپنی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں شبانہ روز محنت کی۔ وہ خود الیکشن نہیں جیت سکے تاہم ان کی حمایت سے یوسف رضا گیلانی اور ان کے تین بیٹے تمام نشستوں پر الیکشن جیت گئے۔ سینیٹ میں ان کی نشست کی مدت ختم ہونے والی ہے۔ اب پیپلز پارٹی نے ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے انہیں سینیٹ میں آئندہ الیکشن میں بھی ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔