سسرالیوں نے بہو کو بالائی منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا , سی سی ٹی وی

8 Mar, 2024 | 07:05 PM

سٹی42:لاہور کے علاقےگلشن راوی میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر بہو کو بالائی منزل کی کھڑکی سے نیچے پھینک دیا ،سٹی فورٹی ٹو نے واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی۔

واقعہ گزشتہ رات نوناریاں چوک کے قریب شالیمار روڈ پر پیش آیا ۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں واقعہ کی آڈیو بھی ریکارڈ ہے، جس میں متاثرہ خاتون مریم کے گھر سے کچھ خواتین کے چیخنے کی آوازیں آتی ہیں ، اسی دوران مریم کو کھڑکی سے نیچے گلی میں گرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔مریم کی چیخ و پکار پر اہل محلہ بھی موقع پر اپنے گھروں سے باہر نکل آتے ہیں اور متاثرہ خاتون کو طبی امداد کیلئے اٹھا کر ہسپتال منتقل کرتے ہیں۔

گلشن راوی پولیس کی جانب سے متاثرہ خاتون کے بیان پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،مقدمے میں خاتون کا شوہر شہزاد، دیور رومان اور ساس شازیہ نامزد ہیں ۔

پولیس کا شبہ ہے کہ متاثرہ خاتون نے گھریلو ناچاقی پر خودکشی کی کوشش کی ہے ، تاہم واقعہ کے حوالے سے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔

مزیدخبریں