الیکشن کمیشن نے محمود اچکزئی کی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی

8 Mar, 2024 | 06:42 PM

سٹی42: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ، صدر مملکت کے انتخاب میں امیدوار محمود خان اچکزئی صدر مملکت کا انتخاب ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

محمود خان اچکزئی نے الیکشن کمیشن کو صدارتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دی تھی۔ الیکشن کمیشن نے آج جمعہ کے روز یہ درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے  قرار دیا کہ صدر مملکت کا انتخاب طے شدہ شیڈول کے مطابق کل 9 مارچ کو ہو گا۔ 

مزیدخبریں