انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا

8 Mar, 2024 | 05:52 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر سستا ہوگیا۔ 
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 25 پیسے سستا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 279.29 روپے سے کم ہوکر 279.04روپے پر بند ہوا۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 4 پیسے سستاہوکر 281.70 روپے کا ہوگیا، جبکہ یورو 1.01 روپے  اضافے سے 306.99  روپے، برطانوی پاونڈ 1.84 روپے مہنگا ہوکر 359.25 روپے کا ہوگیا ۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 6 پیسے کمی سے  76.57 روپے، سعودی ریال 4 پیسے کمی سے 74.80 روپے   کا ہوگیا۔ 

مزیدخبریں