وقاص احمد : موٹروے پولیس نے جلتی ہوئی وین سے مسافروں کو بحفاظت نکال لیا۔
موٹروے حکام کے مطابق وین قلعہ سیف اللہ سے لاہور آرہی تھی، شرقپور کے قریب شارٹ سرکٹ کی وجہ سے وین میں آگ لگ گئی۔موٹروے پولیس کے پٹرولنگ افسران موقع پر پہنچے۔ پٹرولنگ افسران عائشہ اور شہزاد نے وین سے مسافروں کوبحفاظت نکال لیا۔ ڈی ایس پی ریاض خان نے امدادی سرگرمیوں کی نگرانی کی۔
مسافروں نےموٹروےپولیس کی جرات و بہادری کوخراج تحسین پیش کیا۔
سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری کی جانب سے پٹرولنگ افسران کی کارکردگی کو سراہا گیا۔