خواتین کا عالمی دن:دیپیکا پڈکو ن نے ثانیہ مرزا کو کیا تحفہ دیا؟

8 Mar, 2024 | 03:06 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)جلد ہی ماں بننے والی بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کی زندگی میں خوشبو بکھیر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کرکے سابق ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے اداکارہ کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اداکارہ نے خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ثانیہ مرزا کو خوبصورت تحفہ  ایک خط کے ساتھ دیا ہے۔

تحفے میں سیلف کیئر کی مصنوعات شامل ہیں، جس کے لیے اداکارہ نے اپنے ہی برانڈ 82E کا انتخاب کیا اور سابقہ کھلاڑی کو بیوٹی کریمز اور لوشنز، ٹاول  سیٹ، باتھ روب اور خوشبو والی موم بتیاں موجود ہیں۔

اس کے ساتھ اداکارہ نے خط میں ثانیہ مرزا کے نام خوبصورت پیغام بھی لکھا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’پیاری ثانیہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر ہم آپ کی کامیابیوں کو منانا چاہتے ہیں، جس طرح آپ اپنا خیال رکھتی ہیں، اس پر آپ داد کی مستحق ہیں۔

مزیدخبریں