زاہد چوہدری :وزیر پرائمری ہیلتھ نے صحت عامہ کے تمام پروگرامز کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔
اس حوالے سےخواجہ عمران نذیر نے 2 روز میں صحت عامہ پروگرامز کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ماں بچہ صحت پروگرام ، حفاظتی ٹیکوں کے پروگرام کی رپورٹ طلب کی ہےاور ایڈز ، ہیپاٹائٹس ، ٹی بی کنٹرول پروگرام کی کارکردگی سے متعلق استفسار کیا ہے۔
خواجہ عمران نذیر نےسی ڈی سی ، نان کمیونیکیبل ڈیزیزز کنٹرول پروگرام کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
صحت عامہ کے پروگرامز پر کتنا بجٹ خرچ ہوا ، کارکردگی کیا رہی ۔ وزیر پرائمری ہیلتھ نے جواب طلب کر لیا ۔