(راؤ دلشاد) لاہور کے نجی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مریم نواز کی تقریر کے دوران ایک لیڈی پولیس آفیسر بے ہوش ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق نجی ہوٹل میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب منعقد کی گئی تھی۔ تقریر کے دوران ایس پی صدر سدرہ خان کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی۔
مریم نواز کی تقریر کے دوران ایس پی صدر سدرہ خان کا سر اچانک چکرا گیا۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر نے ایس پی صدر سدرہ کو سہارا دیا۔
مریم نواز نے پولیس اور انتظامی افسران کو اسٹیج پر بلا کر خراج تحسین پیش کیا۔