ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن، متعدد عمارتیں  مسمار 

8 Mar, 2024 | 02:39 PM

درنایاب : ایل ڈی اے کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن۔ جوہر ٹاؤن اور واپڈا ٹان میں پانچ غیر قانونی عمارتیں مسمار و سربمہر کردیں۔

ایل ڈی اے شعبہ ٹاؤن پلاننگ فور نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کیا ۔ پلاٹ نمبر سات بلاک بی میں غیر قانونی فرسٹ فلور مسمار کردیا گیا ۔ پلاٹ نمبر 413 بلاک ای میں بلڈنگ پلان کے خلاف تعمیرات مسمار کردی گئیں ۔

پلاٹ نمبر 341 ایف جوہر ٹاؤن میں عمارت کو مسمار کردیا گیا ۔ واپڈا ٹاؤن میں یو بینک کی غیر قانونی بلڈنگ مسمار کردی گئی ۔ پلاٹ نمبر 350 کے ون واپڈا ٹاؤن میں غیر قانونی کمرشل بلڈنگ گرا دی گئی۔ چیف ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی سربراہی میں کارروائی کی گئی جبکہ پولیس اور عملہ بھی موجود  تھا۔

مزیدخبریں