وزیراعظم کا آزاد کشمیر میں جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس20لاکھ روپے دینے کا اعلا ن

8 Mar, 2024 | 12:34 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد کشمیر میں بارش سے جاں بحق افراد کے لواحقین کو فی کس20لاکھ روپے دینے کا اعلا ن کیا ہے۔

  وزیراعظم شہباز شریف کا مظفر آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آزادکشمیر میں طوفانی بارش سے 8افرد جاں بحق ، درجنوں زخمی ہوئے ،جاں بحق افراد لے لواحقین کو 7 لاکھ روپے معاوضہ دیاجائیگا ،زخمیوں کو ساڑھے3لاکھ روپےدئیے جائینگے،متاثرین کی مکمل بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

وزیراعظم نےمنہدم ہونے والے مکانا ت کیلئے7لاکھ روپے، جزوی تباہ ہونے ہوالے مکانات کیلئے ساڑھے 3لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ این ڈی ایم اےکی مدد سے نقصان کا تخمینہ لگایا جائے گا،وزیراعظم نےآزاد کشمیر میں امدادی سرگرمیوں کیلئے ہیلی کاپٹر دینے کی ہدایت بھی کردی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے  بارشوں اور برفباری سے متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی ۔

مزیدخبریں