کلیم اختر : خواتین کا عالمی دن کے موقع پر نادرا کی جانب خواتین کے لئےبڑی سہولت میسر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق نادرا کی جانب سے خواتین اپنے شناختی دستاویزات ترجیحی بنیادوں پر بنوا سکتی ہیں جبکہ 9 مارچ تک میگا سنٹرز سمیت تمام دیگر سنٹرز میں سہولت فراہم کی گئی۔
خواتین کی سہولت کے پیش نظر میگا سنٹرز میں مخصوص نشستیں بھی مقرر کردی گئیں۔بغیر کسی انتظار خواتین ترجیحی بنیادوں پر تمام تر شناختی دستاویزات بنوا سکتی ہیں۔
نادرا کی جانب سے موبائل رجسٹریشن وین بھی سہولت کے لئے مختلف مقامات پر کھڑی کردی ہے۔