ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 شہر میں دھوپ کیساتھ سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر

 شہر میں دھوپ کیساتھ سرد ہواؤں کا سلسلہ جاری،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اقصیٰ)مارچ کا مہینہ شروع ہوتے ہی موسم میں تبدیلی،تازہ ہواؤں کے ساتھ سرد ہوائیں چلنے کا سلسلہ برقرار،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 13ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات ہوا میں نمی کا تناسب 85فیصد ریکارڈ کیاگیا،زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
 دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بھی بڑھنے لگی،ائیرکوالٹی انڈیکس 172ریکارڈ کیا گیا،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر آ گیا۔
ڈی ایچ اے فیز 8 میں آلودگی کی شرح248 ،خانہ سلیم 172 ،ٹھوکر نیاز بیگ میں آلودگی کی شرح 307 ریکارڈ کی گئی۔ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
 ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں میں شدید سردرہے گا تاہم گلگت بلتستان اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

اسی طرح کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

 وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

 مری، گلیات اور گردونواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔