سٹی42: پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج صبح 9 بجے طلب کر لیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس پہلے سے سمن کئے گئے وقت کے مطابق سہ پہر 3 بجے ہونا تھا لیکن اب گورنر بلیغ الرحمان کی جانب سے آرٹیکل 9 کے تحت اجلاس آج صبح نو بجے بلایا گیا ہے۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے پنجاب اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے آئین کے آرٹیکل 109 کے تحت حاصل اختیارات استعمال کرنے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں صوبائی اسمبلی کا اب تک حلف نہ لینے والے ارکان کو حلف دلوایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے تیسرے اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب ان ارکان اسمبلی کا حلف ہوگا جو اب تک حلف نہیں لے سکے تھے کیونکہ الیکشن کمیشن نے ان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن سنی کونسل کی اور سنی کونسل کے خلاف درخواستوں کے فیصلے کرنے تک مؤخر کر رکھا تھا۔
قبل ازیں پنجاب اسمبلی کا اجلاس تین بجے طلب کیا گیا تھا اور اس کا نوٹیفیکشن بھی جاری ہوگیا تھا
جمعرات کی شب گورنر پنجاب کی جانب سے وقت کی تبدیلی کا نیانوٹیفیکیشن جاری کردیا گیا ۔
مخصوص نشستوں پر نومنتخب ارکان کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف سنی اتحاد کونسل کے چئیرمین نے لاہور ہائیکورٹ میں ایک درخواست بھی دائر کر رکھی ہے۔ جس کی سماعت کہا جا رہا ہے کہ آج ہی ہو گی۔
پنجاب میں مخصوص نشستوں پر کامیاب ارکان اسمبلی کا حلف، اجلاس آج صبح 9 بجے ہو گا
8 Mar, 2024 | 01:32 AM