متحدہ عرب امارات نے ویزہ کا حصول ناقابل یقین حد تک آسان کر دیا

8 Mar, 2024 | 01:16 AM

سٹی42:متحدہ  عرب امارات نے ویزہ جاری کرنے کا وقت30 دن سے گھٹا کر 5 دن کردیا ۔

 متحدہ عرب امارات نے ورک بنڈل کے نام سے نیا پلیٹ فارم لانچ کیا ہے جس کے تحت ورک پرمٹ اور ریزیڈینسی ویزا کے عمل میں اب 30 دن کی بجائے 5دن لگیں گے۔اس پلیٹ فارم کے ذریعے دبئی میں کام کرنےوالے غیر ملکی شہری اور کمپنیاں دونوں فائدہ اٹھا سکیں گے، اس سے قبل ویزا کے حصول کے عمل میں 30دن تک لگ جاتے تھے، جبکہ 16دستاویزات بھی ضروری تھےں،تاہم اب وقت کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے 5دن میں عمل کو مکمل کیا جائے گا، جبکہ دستاویزات بھی 16کی بجائے صرف 5 درکار ہوں گی۔

متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم ملک میں رہائش اور کام کے طریقہ کار کو آسان اور مختصر کرے گا۔ ویزا مراکز کے مطلوبہ وزٹس کی تعداد سات سے کم کر کے صرف دو  کر دی گئی ہے جس سے درخواست گزار کے وقت اور محنت کی بچت ہو گی۔

متحدہ عرب امارات کی حکومت نے کہا ہے کہ ورک بنڈل پلیٹ فارم زیرو بیورکریسی کے ساتھ اشتراک کر رہا ہے تاکہ گورنمنٹ کے پروسیجرز کو آسان بنایا جا سکے اور فعال خدمات فراہم کر سکیں۔ پہلے مرحلے میں یہ پلیٹ فارم دبئی میں متعارف کرایا جائے گا، جس کا نام انوسٹمنٹ اِن دبئی رکھا گیا ہے، جسے بعد ازاں پورے ملک میں متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں