عوام کے لئے بری خبر

8 Mar, 2023 | 08:52 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) اوپن مارکیٹ میں مہنگائی کے سونامی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ،یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کا سٹاک نہ ہونے کے برابر رہ گیا۔

 رمضان المبارک قریب آنے کے باوجود لاہور کے یوٹیلیٹی سٹورز بنیادی اشیائے ضروریہ سے خالی پڑے ہیں،3 ماہ گزرنے کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورزپر سستے گھی اور آئل کی سپلائی تاحال نہیں پہنچ سکی اور یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے 125 روپے بڑھا کر سستے گھی اور آئل کی قیمت بھی 490 روپے کر دی ہےمگر تاحال سپلائی صفر ہے ۔

 شہریوں کا کہنا تھا کہ 10 سے 12 روز کے بعد رمضان المبارک کی خریداری شروع ہوجائیگی اسی ماہ کی تنخواہوں میں رمضان کیلئے اشیائے خورونوش خریدنا پڑیں گی مگر اس کے باوجود یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کا رویہ غیر سنجیدہ ہےجبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں 700 روپے فی لٹر آئل یا گھی خریدنے کی سکت نہیں ۔

 شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں اور حکومت اقتدار کی رسہ کشی سے کچھ وقت نکال کر عوام کی حالت زار کی بھی خبر لیں اور غریب طبقے کو دو وقت کی روٹی کا سامان مہیا کریں۔

مزیدخبریں