ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور زلمی کو شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا ریکارڈ

 پشاور زلمی کو شکست، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نیا ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان سپر لیگ 8 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے  پشاور زلمی کا 241 رنز کا ہدف ریت کی دیوار ثابت، باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ۔

 تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 25 ویں میچ میں پشاور زلمی نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے ، جس کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے مارٹن گپٹل اور جیسن رائے میدان میں اترے زلمیز پر ایسے جھپٹے کہ پشاور زلمی کے بلے بازوں کے ہوش اڑا دیئے ، پہلے تین اوورز میں دونوں اوپننگ بلے بازوں نے 41 رنز بنائے اور مارٹن گپٹل آوٹ ہو گئے اس کے بعد  جیسن رائے نے یادگار اننگز کھیلتے ہوئے میچ پشاور زلمی کے ہاتھوں سے چھین لیا۔ 

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 241 رنز کا ہدف 18.2 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا ، جس میں جیسن رائے 145 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے،یہ سکور پی ایس ایل ہسٹری کا کسی بھی کھلاڑی کی جانب سے سب سے بڑا سکور ہے اس کے قبل سب سے زیادہ سکور کرنے کا ریکارڈ 117 رنز ہے ، ان کی اس اننگز میں 5 چھکے اور 20 چوکے شامل تھے ,جیسن رائے نے پی ایس ایل ہسٹری کی دوسری تیز ترین سینچری بھی سکور کی ہے ، انہوں نے 44 رنز پر 100 سکور بنائے جب کہ 43 گیندوں پر 100 رنز بنانے کا ریکارڈ اینڈرئے روسل کے پاس ہے ۔

 پشاور زلمی کی جانب سے مجیب الرحمان اور وہاب ریاض نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

 اس سے قبل ٹٓاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پشاور زلمی نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز اسکور کیے۔

 پشاور زلمی کی جانب سے کپتان بابر اعظم نے پی ایس ایل کی پہلی سیچری اسکور کرتے ہوئے 115 رنز اسکور کیے۔ صائم ایوب 74 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

 روومن پاول 35 اور ٹام کوہلر کیڈمور 7رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

 کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ڈووین پریٹوریس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 واضح رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کےکپتان سرفراز احمد ہاتھ پر چوٹ لگنے کے باعث آج کے میچ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم کا کپتان بنایا گیا ہے ۔ 

Bilal Arshad

Content Writer