(ویب ڈیسک) راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کے تمام بہانے ختم ہوچکے ہیں، ان کو دیا گیا ریلیف بھی ختم ہوچکا، 13 مارچ کو عمران خان پیش نہیں ہوا تو گرفتار کرلیا جائیگا، امید ہے عمران خان عدالت میں پیش ہونگے۔
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ فتنہ خان اپنی ضد اور انا سے پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں، اگر آپ صحت مند ہوگئے ہیں تو عدالتوں میں پیش ہوں، ٹانگ پر پلستر چڑھا ہوا، بیمار ہے، دوسری طرف عمران خان احتجاج کر رہا ہے۔
رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ خواتین کا عالمی دن بڑی اہمیت کا حامل دن ہے، آج اسلام آباد اور لاہورمیں عورت مارچ ہو رہا ہے، عمرانی فتنے نے ایک برگر مارچ بھی لاؤنچ کیا ہوا ہے، اداروں کی رپورٹ کے بعد لاہور میں دفعہ 144 نافذ کی گئی۔
وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ عمران خان عدالتوں میں پیش ہو کر منی لانڈرنگ کا حساب دیں، عدالتیں آپ سے جواب مانگ رہی ہیں، تین کیسز میں تو آپ کے پاس کوئی ڈیفنس نہیں۔