(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے 17مارچ سے سندھ بچاؤ تحریک چلانے کا اعلان کردیا۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر وسابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ موجودہ حالات پر سندھ کے عوام کو جگائیں گے زرداری مافیا کے خلاف کھڑا کرکے شکست سے دو چار کریں گے۔ پی ہی والے ڈاکو ہیں۔ ہم اس سے بات نہیں کرنا چاہتے 100 وزراء کی ٹیم نااہلوں کاٹولہ ہے۔
کراچی میں پارٹی کے صوبائی دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم زرداری صاحب نے بنائی تھی خریدو فروخت کرنےکےبادشاہ ہیں حکومت تبدیل کرنے میں سب سے بڑا ہاتھ زرداری کاہےھم ڈاکوسے بات نہیں کرنا چاہتے عمران خان پر قائم مقدمات سیاسی ہیں۔
سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ تین ہزار ایک سو پولیس والوں میں سے سولہ سواہلکاروں آئی پیز کی ڈیوٹی کررہےہیں کسی کی دھمکیوں میں آنے والےنہیں ہم جہاد کررہے ہیں۔زرداری لوگوں کی زمینوں پر قبضے میں ملوث ہیں آج پورے سندھ کو اکٹھےہونےکی ضرورت ہے الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دی جارہی ہیں.
سابق وزیراعلی سندھ لیاقت جتوئی نے کہا کہ زراعت کے 30بلین ہیلتھ کا بجٹ کہاں گیا کوئی بتانے اور پوچھنے والا نہیں ہے۔
علی زیدی کا کہنا تھا کہ کہ سندھ میں 6روزہ مہم کے بعد رمضان کے بعد دوبارہ مہم کا آغاز کرینگے