سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی نئی تعیناتی کا معاملہ موخر

8 Mar, 2023 | 12:06 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) نگران کابینہ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی نئی تعیناتی کا معاملہ موخر کر دیا.

نگران کابینہ نے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کی تعیناتی پر کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ نگران کابینہ نے غلام محمود ڈوگر کی تعیناتی کا فیصلہ عدالت کا تفصیلی حکم آنے تک التوا میں رکھ دیا۔ کیبنٹ ونگ نے غلام محمود ڈوگر کی تعیناتی کے حوالے سے نگران کابینہ کو ہدایات دینے کےلئے کہا تھا۔ عدالت کا تفصیلی فیصلہ آنے پر غلام محمود ڈوگر کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔
 

مزیدخبریں