ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کا محکمہ داخلہ پنجاب کو خط

پی ٹی آئی کا محکمہ داخلہ پنجاب کو خط
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے آج لاہور میں ریلی نکالنےکے معاملے پر  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کو  خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہےکہ  پی ٹی آئی نے زمان پارک سے داتا دربار تک ریلی نکالنےکا اعلان کیا ہے جبکہ آج عورت مارچ بھی ہے، موجودہ صورتحال میں پی ٹی آئی کا اجتماع درست نہیں۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہےکہ  پی ٹی آئی ریلی کے آرگنائزرز  زیادہ  حفاظتی انتظامات کریں۔

خیال رہےکہ تحریک انصاف نے  آج زمان پارک سے دوپہر ایک بجے ریلی نکا لنےکا اعلان کیا ہے، ریلی فیروزپورروڈ سے ہوتی ہوئی داتا دربار  پر ختم ہوگی، عمران خان ریلی کی قیادت کریں گے۔

فواد چودھری کا کہنا ہےکہ  ریلی آئین اور عدلیہ سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی جائے گی۔