حکومت تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر یقین رکھتی ہے، احسن اقبال

8 Mar, 2023 | 12:28 AM

Bilal Arshad

ویب ڈیسک: وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق احسن اقبال  کی زیر صدارت مردم شماری مانیٹرنگ کمیٹی کا اجلاس،وزیراعلیٰ سندھ،چیئرمین نادرا، چیف ادارہ شماریات،صوبائی چیف سیکریٹریز نے شرکت کی، تحفظات دور کرنے کیلئے چیف ادارہ شماریات وزیراعلی سندھ سے کل ملاقات کریں گے ،مردم شماری کی سرگرمیوں،فیلڈ آپریشن اور دیگر امور میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ۔

احسن اقبال نے کہا کہ مردم شماری کو کسی قسم کے تنازعات اور اسکی شفافیت پر سمجھوتہ نہیں ہوسکتا،شرپسند عناصر اس عمل کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں،وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لیکر چلے گی،حکومت تمام فیصلے اتفاق رائے سے کرنے پر یقین رکھتی ہے۔

مزیدخبریں