ویب ڈیسک: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سابق صدر چودھری پرویز الٰہی کو پی ٹی آئی میں عہدے ملنے پر چودھری سالک حسین کی جانب سے مباکباد کا پیغام جاری کیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرسرمایہ کاری چوہدری سالک حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ق) کو چھوڑ کر جانے والے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پی ٹی آئی کا صدر بنانے پر طنزیہ مباکباد دی ہے ۔
چودھری پرویز الہی صاحب کو باضابطہ عمران خان کی جماعت میں عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
— Salik Hussain (@ChSalikHussain) March 7, 2023
سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں چودھری سالک کا کہنا تھا کہ چودھری پرویز الہی صاحب کو باضابطہ عمران خان کی جماعت میں عہدہ ملنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔