سٹی 42: سیاست میں اس وقت ترین گروپ بہت اہمیت اختیار کر گیا ہے۔اس گروپ کے رہنما عون چودھری کی رہائش گاہ پر اہم اجلاس ہوا جس میں رابطوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم نے گروپ کے سربراہ جہانگیرترین کوتمام فیصلوں کااختیار دے دیا ہے، ہم نے عبدالعلیم خان کوبھی بتادیاکہ وہ جہانگیرترین کے فیصلوں کے پابندہوں گے، تمام اختیارات جہانگیرترین کے پاس ہیں، ان کے فیصلے سے کسی کواختلاف نہیں ہوگا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہمارے ساتھ مختلف جماعتوں نے رابطہ کیا ہے، رابطے جاری ہیں، ترین گروپ کا ایک ایک رکن متفق ہے کہ مائنس بزدار پر ہی بات آگے بڑھے گی۔نعمان لنگڑیال کا کہنا تھاکہ ہم مینڈیٹ لے کر آئے ہیں، ہم قوم اور پی ٹی آئی کیلئے اچھا سوچ رہے ہیں، کوئی بغاوت نہیں ہے، کوئی رکاوٹ نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ علیم خان وزیراعلیٰ ہوں گے یا نہیں جہانگیر ترین فیصلہ کریں گے۔