ویب ڈیسک : ترجمان پنجاب حکومت حسان خاور نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے وزارت اعلی کے حوالے سے قیادت کو کسی قسم کا کوئی پیغام نہیں دیا۔
رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں ذرائع کے حوالے سے مختلف چینلز پر نشر ہونے والی خبر بے بنیاد اورمن گھڑت ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے علیم خان کے خلاف بھی کوئی بیان نہیں دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے چوہدری پرویز الہی کو منصب دینے یا اپنے پاس رکھنے کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ان کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کسی کی مخالفت یا حمایت کا اعلان نہیں کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کووزیراعظم عمران خان کی قیادت پر بھر پور اعتماد ہے۔تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے۔مخالفین کی دڑاریں ڈالنے کی ہر سازش ناکام ہوگی