تحریک انصاف کے دن گنے جا چکے، فضل الرحمان

8 Mar, 2022 | 06:33 PM

Abdullah Nadeem

24 نیوز: جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے سے پہلے جتنے وعدے کیے وہ دھوکا ثابت ہوئے۔ تحریک عدم اعتماد جمع کرادی ہے اب آپ کے دن گنے جا چکے ہیں۔ 

میڈیا سے ابتدائی گفتگو میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کی بات راز میں رکھی گئی ، جس کی پاسدار سب نے کی۔ آج ہم نے  اس پر عمل درآمد کیا اور ریکوزیشن جمع کروایا ۔انہوں نے کہاکہ قرضے لے کر ہماری نسلوں کو بھی گروی رکھ دیا گیا ہے،جو تختیاں لگائی گئیں انہیں اکھاڑ کر یہ دوبارہ لگاتے ہیں۔ ساڑھے تین سال سے جو صورت حال تھی مہنگائی بے روزگاری کی وہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔

شہباز شریف نے مزید کہاکہ ہمارے اچھے برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو ناراض کردیا گیا ،چین جیسے دوست کو ناراض کرنا کہاں کی خارجہ پالیسی ہے۔ان کا کہنا تھاکہ چین کے سی پیک منصوبے پر اپنے اپوزیشن دور میں تنقید کی ،جو زبان استعمال کی گئی اس کا ایک لفظ بھی یہاں کہنا زیب نہیں دیتا۔ میلسی میں تقریر کرکے خواہ مخواہ یورپی یونین کو ناراض کیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو ہٹانے کا فیصلہ ہم سب نے اپنی ذات کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے عوام کےلیے کیا ہے۔

اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماوں کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ضرور کامیاب ہو گا۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ  آج ہرشخص سمجھتاہےکہ موجودہ حکومت میں ملک انحطاط کی طرف گیا۔قوم عنقریب نجات کی خوشخبری سنے گی۔ اداروں سےدشمنی نہیں لیکن پالیسیوں سےاختلاف ہماراحق ہے،فضل الرحمان قوم عنقریب نجات کی خوشخبری سنے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہماری اداروں سےدشمنی نہیں ہے  لیکن پالیسیوں سےاختلاف ہماراحق ہے۔سیاست چلتی رہے گی ، مگر ملکی مفاد پر اپوزیشن متحد ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ ہمیں گالیاں دے رہے ہو، ہمارا مقابلہ کر سکتے ہو؟ 50لاکھ گھروں کی بات کرکےلوگوں کے50لاکھ گھرگرادیئےگئے۔قوم سےکیےگئےآپ کےتمام وعدےجھوٹےنکلے۔2018کا الیکشن ناجائز تھا اور عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا۔

صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ1989میں جیسے تحریک عدم اعتما دکوناکام کیا تھا آج اسی طرح کامیاب کریں گے.172سےزیادہ ووٹ لیں گے، آصف زرداری نے صحافی کے سوال پر مسکرا کر جواب دیا کہ آپ چاہتے ہیں ارکان کے نام بھی بتادوں.انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن نے سوچا اب نہیں تو کبھی نہیں۔نظام اتناخراب ہوجائے گا کہ کوئی اسے ٹھیک نہیں کرسکے گا.مل کر کام کرنا ہوگا سب دوستوں کو دعوت دیں گے.بہت سے ارکان بیزار ہیں کہ اپنے حلقوں میں عوام کو کیا جواب دیں.

مزیدخبریں