سونے کی قیمت کو پر لگ گئے، ڈالر بھی مہنگا

8 Mar, 2022 | 05:43 PM

 ویب ڈیسک : ایک تولہ سونا 700 روپے مہنگا۔ قیمت  1 لاکھ 30ہزار 700 روپے پر پہنچ گئی جبکہ  ڈالر بھی روپے کے مقابلے میں 48 پیسے مہنگا ہوگیا ہے۔

 رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 18ڈالر مہنگاہوکر 2009 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔10 گرام سونا 600 روپے مہنگاہوکر 1لاکھ 12 ہزار 54 روپے کا ہوگیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 48 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 178.13 سے بڑھ کر 178.61 روپے پر بند ہوا ہے۔ منگل کو کاروبار کے آغاز پر ہی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر تگڑا دیکھا جارہا تھا، ڈالر کی قدر 12 اضافے کے بعد 178 روپے 25 پیسے پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

مزیدخبریں