غیر یقینی سیاسی صورتحال۔۔ اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مندی

8 Mar, 2022 | 04:47 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیسرے روز کاروبار میں مندی ، 100 انڈیکس 388 پوائنٹس کمی کیساتھ 43 ہزار کی سطح سے نیچے آگیا۔

ملک میں غیریقینی سیاسی صورتحال اور وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار منفی رہا۔ 100 انڈیکس 0.90 فیصد کمی سے 43 ہزار کی سطح بھی برقرار نہ رہ سکی ۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 42 ہزار 878 کی سطح پر بند ہوا۔ 7.11 ارب روپے مالیت کے 22.60 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا۔اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر 348 کمپنیوں کے شئیرز میں ٹریڈنگ ہوئی ۔ 222 کمپنیوں کے شئیرز میں کمی  جبکہ 106 میں اضافہ  ریکارڈ کیا گیا جبکہ  20 کمپنیز کے شیئرز میں استحکام رہا۔

مزیدخبریں