اکمل سومرو: نئے تعلیمی سال سے طلباء کیلئے قرآن نصاب بھی لازمی کورس کا حصہ ہوگا۔ پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے صوبے بھر میں قرآن نصاب کی اشاعت کی اجازت دے دی۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے سکولوں میں پہلی تا بارہویں جماعت تک ناظرہ قرآن پڑھانے کیلئے نصاب کے اشاعت کی اجازت دیدی ہے ۔طلباء کیلئے ناظرہ قرآن کی 24 لاکھ کتب شائع کی جائیں گی۔ٹیکسٹ بک بورڈ نے پبلشرز کو کتابوں کی اشاعت کی ڈیڈ لائن بھی دیدی ہے۔ہر جماعت کیلئے 2 لاکھ قرآنی نصاب کی اشاعت کی جائے گی ۔