تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اب کیا ہوگا?

8 Mar, 2022 | 04:20 PM

 ویب ڈیسک : آئین کے آرٹیکل 95 کے تحت وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں کارروائی ہرصورت سات دن کے اندر اندر مکمل کرناہوتی ہے۔

عدم اعتماد نوٹس پر وصولی کے پہلے تین دن میں ووٹنگ نہیں ہوسکتی، تاہم اسمبلی رولز اور آئین کے مطابق یہ سارا  عمل بہرصورت نوٹس ملنے کے بعد سات دن میں مکمل ہونا ضروری ہے۔

  قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ  عدم اعتماد کا نوٹس موصول ہونے کی صورت میں قومی اسمبلی کا اجلاس نہ بھی بلایا جائے تو ایسا تصور ہو گا جیسے عدم اعتماد پر عمل ہو گیا ہے۔

آرٹیکل 254  کے مطابق جب آئین کے مطابق کوئی عمل یا کام کسی خاص مدت کے اندر کرنا ضروری ہے اور اسے اس مدت کے اندر نہیں کیا جاتا ہے تو اس عمل یا چیز کا کرنا صرف اس وجہ سے باطل یا غیر موثر نہیں ہوگا کہ یہ کام اس مدت کے اندر نہیں کیا گیا تھا۔

قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم یا وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو فلور کراسنگ قانون کے تحت آئندہ بننے والا وزیراعظم یا وزیراعلیٰ زیادہ دیر اپنی تعداد میں برتری برقرار نہیں رکھ سکے گا، کیونکہ اپوزیشن کا ساتھ دینے والے اتحادی یا حکومتی اراکین کی رکنیت معطل کرائی جاسکتی ہے۔

مزیدخبریں