ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خوفناک وائرس، گائے کے گوشت اور دودھ سے انسانوں کو خطرہ

limpi virus affected animals in sindh
کیپشن: limpi virus affected animals
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : مویشیوں میں کیٹل پوکس یا لمپی وائرس سامنے آنے کے بعد ماہرین نے  گائے کا گوشت اور دودھ استعمال کرنے سے منع کر دیا۔  

 ماہرین کا کہنا ہے کہ کیٹل پوکس یا لمپی وائرس گائے کو تیزی سے متاثر کر رہا ہےلہٰذا  گائے کا گوشت اور دودھ استعمال نہ کریں،انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ایسا وائرس پہلے کبھی رپورٹ نہیں ہوا ہے۔

 واضح رہے کہ سندھ بھر میں گائے، بیل اور بھینسوں میں جلدکی بیماری لمپی وائرس پھیل جانےسے مویشی بیمار ہو رہے ہیں،اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک سندھ نذیر احمد کلہوڑو نے کہا کہ لمپی اسکن ڈیزیز سے مویشی کی کھال میں چیچک کی طرح زخم ہو رہے ہیں جب کہ وائرس میں مبتلا مویشیوں میں دودھ اور وزن کی کمی واقع ہو رہی ہے۔

 انہوں نے کہا امکان ہے کہ لمپی اسکن وائرس شاید ایران اور  بھارت سمیت دیگر ممالک سے آئے مویشیوں کے ذریعے پھیلا ہو ۔

 ڈی جی لائیو اسٹاک سندھ کے مطابق لمپی وائرس مچھر اور مکھی کے کاٹنے سے دوسرے صحت مند جانوروں میں پھیل رہا ہے اور اس وائرس میں مبتلا مویشیوں میں شرح اموات 2 فیصد ہے ،ان کا کہنا تھا کہ انسداد لمپی وائرس ویکسین کے ذریعے مویشیوں کو محفوظ کیا جاسکتا ہے ۔