وزیرتعلیم پنجاب کا اسکولز کے لئے احسن اقدام

8 Mar, 2022 | 02:09 PM

سٹی فورٹی ٹو: وزیرتعلیم پنجاب نے اسکول اساتذہ کے لئے بڑا اعلان کردیا۔ 14 مارچ سے اساتذہ کے تبادلوں پر سے پابندی  اٹھا لی گئی ۔

 رپورٹ کے مطابق طلاق یافتہ، باہمی تبادلوں،بیوہ، ترقی  اور  ڈسپوزل پر موجود اساتذہ اپنے تبادلوں کے لئے آن لائن اپلائی کرسکیں گے۔ درخواستیں 25 مارچ تک آن لائن وصول  کی جائیں گی۔28 مارچ سے 8 اپریل تک درخواستوں کی تصدیق کیجائے گی جبکہ 12 اپریل کو اساتذہ کو تبادلوں کے آرڈرز جاری کیے جائیں گے۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نے تبادلوں کا شیڈول جاری کردیئے۔

مزیدخبریں