جنید ریاض: طلبہ کیلئے خوشخبری، پنجاب کے سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
رمضان المبارک میں سکولوں کے اوقات کار میں 2 گھنٹے کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بوائز سکول صبح آٹھ بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے بارہ بجے ہوگی۔ جبکہ گرلز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی سوا بارہ بجے ہوگی۔ سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اوقات کار میں تبدیلی کے حوالے سے ایجوکیشن اتھارٹیزسے انکی رائے مانگ لی۔
اس سے قبل بوائز سکولوں میں پونے تین اور گرلز سکولوں میں اڑھائی بجے چھٹی ہوتی ہے۔