اسلام آباد اور پنجاب کے مستقبل کا فیصلہ ’لندن‘ میں ؟

8 Mar, 2022 | 12:43 PM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم عمران خان اور علیم خان کے درمیان ملاقات کروانےکیلئے کافی متحرک دکھائی دے رہے ہیں۔ علیم خان کی آمادگی پر وزیراعظم عمران خان سے انکی ملاقات کروائی جائے گی۔دوسری جانب علیم خان آج لندن روانہ ہوں گے جہاں وہ  جہانگیرترین سے ملاقات کریں گے، ملاقات میں اہم سیاسی امور پر تبادلہ خیال ہوگا

تفصیلات کے مطابق  تحریک انصاف کے  ناراض رہنما علیم خان کے پرانے دوست  اور گورنر سندھ عمران اسماعیل وزیراعظم کی ہدایت پر ہنگامی دورے پر اسلام آباد سے لاہور پہنچے، جہاں انہوں نے علیم خان سے خصوصی ملاقات کی اور انہیں قائل کرنے کی کوشش کی۔ آج گورنر سندھ عمران اسماعیل اسلام آباد میں  وزیراطلاعات فوادچودھری کے ہمراہ دوبارہ وزیراعظم عمران خان سے ملے اور انہیں علیم خان کیساتھ ہونے والے بات چیت کے حوالے سے اعتمادمیں لیا۔

ذرائع کے مطابق  عمران اسماعیل نے وزیراعظم عمران خان کو علیم خان  کے تحفظات سے بھی آگاہ کیا۔ جبکہ علیم خان نے جہانگیرترین سے مشاورت تک کا وقت مانگ لیا ہے۔واضح رہے کہ  جہانگیر ترین گروپ کے مرکزی رہنما علیم خان اسلام آباد میں موجود ہیں۔ وہ گزشتہ رات لاہور سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔قوی امکان ہے کہ آج وزیراعظم سے علیم خان کی ملاقات ہوگی۔ 

قبل ازیں سندھ ہاؤس میں عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی ملاقات ہوئی جس میں پنجاب میں ترین گروپ کے معاملات پر بات چیت ہوئی۔ عمران اسماعیل نے فواد چودھری کو علیم خان سے ہونے والی بات چیت سے آگاہ کیا۔

مزیدخبریں