ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 یاماہا کی الیکٹرک سائیکلیں مارکیٹ میں آگئیں

yamaha e bicycle launched
کیپشن: yamaha e bicycle
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : یاماہا نے الیکٹرک بائی سائیکل متعارف کرادی ، شائقین 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی انتہائی رفتار سے سفر کرسکیں گے۔

یاماہا موٹر کارپوریشن نے پی ڈبلیو سیریز کی'' ویباش RT''  اور ''کراس کور RC'' ماڈلز متعارف کرادئیے، سائیکلوں کے یہ دونوں ماڈل جدید ترین اور ٹھوس فریم سے بنے ہیں۔'' ویباش RT''   سائیکل اونچے نیچے رستوں پر سفر کے لئے تیار کی گئی ہے جبکہ ''کراس کور RC'' سڑکوں اور پگڈنڈیوں پر سفر کے لئے موزوں ترین ہے۔ 

یاماہا پاور اینڈ اسسٹ بائی سائیکلز ڈویژن کی طرف سے متعارف کرائے گئے دونوں سائیکل دل کش رنگوں میں دستیاب ہیں ، 500 واٹ کی پی ڈبلیو سیریز کی یہ سائیکلیں ایس ٹی موٹروں سے لیس ہیں اور چار گئیرز پیڈل کی مدد سے لگائے جاسکتے ہیں حد رفتار 45 کلومیٹر یا 28 میل فی گھنٹہ ہے ۔

'' ویباش RT''  سائیکل کی قیمت تقریبا 7لاکھ چالیس ہزا ر جبکہ ''کراس کور RC'' کی قیمت 5 لاکھ 60 ہزار ہے ۔