ہمارے تیل پر پابندی لگی تو جرمنی جانیوالی گیس پائپ لائن بند، روس

8 Mar, 2022 | 11:54 AM

 ویب ڈیسک : روس نے آج کے دن کے لئے عارضی جنگ بندی کا اعلان کردیا، یوکرائنی شہری جہاں جانا چاہیں جاسکتے ہیں۔ روس نے مزید  کہا  ہے کہ اگر اس کے تیل کی برآمد پر پابندی لگائی گئی تو جرمنی جانے والی گیس کی مین پائپ لائن کو بند  کردینگے۔

 رپورٹ کے مطابق  کے مطابق روس نے یوکرائنی شہریوں کے انخلا کے حوالے سے  اقوام متحدہ میں روسی سفیر نے   منگل کے دن کیلئے عارض جنگ بندی کا اعلان کیا ہے ۔ روس کی جانب سے ماریو پول ساحلی شہر اور سیمی کے شہریوں کو یوکرائن کے اندر جانے کی اجازت دی جائے گی۔
دوسری طرف یوکرائنی فوج نے دعوی کیا ہے کہ جنگ کے دوران روس کا دوسرا جنرل میجر جنرل وٹیلی گرازیموف خارکیف میں مارا گیا ہے، ماسکو نے واقعے کی تصدیق نہیں کی ۔
 روس کے یوکرین پر حملے کے بعد سے اب تک مذاکرات پر بہت کم پیش رفت ہوئی ہے۔ یادرہےروس کا یوکرین پر حملہ دوسری عالمی جنگ کے بعد یورپ کے لیے سب سے بڑا حملہ ہے، اس کی وجہ سے 17 لاکھ سے زائد یوکرینیوں  ہمسایہ ممالک کی طرف ہجرت کر چکے ہیں 

خیال رہے امریکہ اور اتحادی روس پر دباؤ بڑھانے کے لیے روسی تیل درآمد کرنے پر پابندی لگانے کا جائزہ لے رہے ہیں۔ جس کے جواب میں روس نے جرمنی جانیوالی گیس پائپ لائن بند کرنیکی دھمکی دی ہے۔
دوسری طرف اس وقت عالمی مارکیٹ میں 2008 کے بعد سے تیل کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں۔روسی نائب صدر الیگزینڈر نوواک کے مطابق اگر روس کے تیل کو مسترد کیا گیا تو اس کے تباہ کن نتائج برآمد ہوں گے اور تیل کی قیمت 300 ڈالر بیرل تک پہنچ جائے گی۔

مزیدخبریں