بھارتی ویمنز کرکٹرز کی بسمہ معروف کی بیٹی کیساتھ کھیلنے کی ویڈیو وائرل

8 Mar, 2022 | 11:45 AM

Sughra Afzal

 نشتر پارک (سٹی42 )بھارتی ویمنز کرکٹرز کی پاکستان ویمنز ٹیم کی کپتان بسمہ معروف کی 6 ماہ کی بیٹی کے ساتھ ہنسی مذاق کرنے اور پیار سے کھیلنے کی  ویڈیو وائرل ہوگئی ۔

دو روز قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے مقابلے میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں107 رنز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم  میچ میں بسمہ معروف اپنی ننھی بیٹی کے ہمراں میدان میں آئیں۔بعد ازاں میچ ختم ہونے کے بعد بھارتی ویمنز ٹیم نے بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ سیلفیز لیں اور ہنسی مذاق بھی کیاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بسمہ اپنی بیٹی کو اٹھائے کھڑی ہیں جبکہ بھارتی ویمنز کرکٹرز ان کے اطراف بیٹی کے ساتھ پیار بھرے انداز  سے باتیں کرکے کھیل رہی ہیں۔اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں بھی بھارتی ٹیم کی کھلاڑی اکتا بشت کو بسمہ معروف کی بیٹی کو پیار کرتے ہوئے  دیکھا گیا۔ بھارت کے سابق ورلڈ کلاس بیٹر سچن ٹنڈولکر بھی تبصرہ کئے بغیر نہ رہ سکے ۔

بھارت کے لیجنڈ بیٹر اور سابق کپتان سچن ٹنڈولکر نے بھی اس حوالے سے سوشل میڈیا پر خوبصورت تبصرہ کیا ہے۔سچن ٹنڈولکر نے سوشل میڈیا پر بھارتی ویمن کرکٹرز کی بسمہ معروف کی بیٹی کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ ایک خوبصورت لمحہ ہے۔

لیجنڈ کرکٹر نے لکھا کہ کرکٹ کی فیلڈ میں باؤنڈریز ہیں لیکن آف دی فیلڈ یہ تمام باؤنڈریز کو توڑ دیتی ہے، کھیل سب کو متحد کرتے ہیں۔بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستانی کپتان بسمہ معروف کی بیٹی کے ہمراہ وائرل ویڈیو پر خوشی کا اظہار کیا ہے ۔ویڈیو کو بھارت کے سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ نے بھی اپنے ٹوئٹر پر شیئر کیا اور ایمجویز کے ذریعے اس پر خوشی کا اظہار کیا۔

مزیدخبریں