ٹک ٹاکر ’’بھولا ریکارڈ‘‘ زیادتی کیس میں اہم پیشرفت !!!

8 Mar, 2022 | 11:23 AM

Muhammad Zeeshan

ویب ڈیسک: سیشن کورٹ لاہور میں ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیخلاف لڑکی سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔

ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ممتاز کیس نے زیادتی کیس کی سماعت کی۔ ملزم ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ عدالت پیش ہوا اور کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔ تفتیشی افسر نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔

ملزم بھولا ریکارڈ نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ میرے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود ہیں۔ مجھے وقت دیا جائے آئندہ تاریخ تک ثبوت پیش کر دوں گا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ  معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ پر غالب مارکیٹ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ شائستہ طالب کی درخواست پر غالب مارکیٹ پولیس نے بھولا ریکارڈ پر مقدمہ درج کروایا۔

مزیدخبریں