فرنچائز حکام نےپی سی بی سے شکایات کے انبار لگادئیے

8 Mar, 2021 | 08:20 PM

Malik Sultan Awan

سٹی 42: پی ایس ایل سکس ملتوی ہونے کے معاملے پر ورچوئل اجلاس، فرنچائز حکام نے شکایات کے انبار لگادئیے، چئیرمین پی سی بی نے فرنچائز نمائندگان کو ساتھ لے کر چلنے کی یقین دہانی کرادی۔

مصدقہ ذرائع کے مطابق چیئرمین احسان مانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں فرنچائز نمائندگان نے موقف اختیار کیا، بورڈ حکام معاملات میں ان کو نظر انداز کرتے ہیں، کویڈ پروٹوکولزاور لیگ کی دیگر منصوبہ بندی میں نمائندگان کو دور رکھا گیا،اس سے معاملات میں بگاڑ پیدا ہوا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی حکام اور فرنچائز لیگ کے بقیہ میچز پاکستان میں کروانے پر متفق ہیں،تین روز بعد ہونے والے آئندہ اجلاس میں لیگ کو پاکستان میں ہی مکمل کرانے کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ آج کے اجلاس میں لیگ کو مکمل کرانے کے لئے مختلف ونڈوز پر بات چیت ہوئی، آئندہ اجلاس میں بائیو سکیور ببل کے حوالے سے بات ہو گی۔

چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے تحمل سے فرنچائزز کی بات سننے کے بعد فرنچائزز کے تمام تحفظات کو دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے، مستقبل میں فرنچائزز کو شکایات کا موقع نہیں دیں گے۔

مزیدخبریں