پنجاب حکومت کا خواتین کے لیے بڑا تحفہ

8 Mar, 2021 | 07:51 PM

M .SAJID .KHAN

(علی ساہی) خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پنجاب حکومت کا خواتین کے لیے بڑا تحفہ .پنجاب میں پہلی بار خواتین کے جائیدادی حق کے تحفظ پر نیا مسودہ قانون تیار ۔ خواتین پراپرٹی میں درپیش مسائل کے حل کے اب نئے قانون کے تحت براہ راست خاتون محتسب کو درخواست دے کر اپنا ملکیتی حق کے سکیں گیں ۔

تفصیلات کے مطابق پراپرٹی میں ملکیتی حق اور قبضے جیسے مسائل پر خواتین کی شنوائی کے لیے پنجاب میں پہلی بار نئی قانون سازی کرلی گئی ہے ۔محکمہ قانون پنجاب نے خواتین کی جائیدادوں کے تحفظ کے لیے مسودہ قانون تیار کرلیا ہے ۔جس میں خواتین کے نام پر ہونے والی پراپرٹی کے تحفظ کے لیے اقدامات ہون گے یہ قانون خواتین کے منقولہ اور غیر منقولہ پراپرٹی حقوق کا تحفظ کرے گا ۔ خواتین کے جائیداد کے مسائل کے حل کے لیے خاتون محتسب کو اس قانون کے تحت مکمل اختیارات ہوں گے۔

خواتین اپنی جائیداد سے متعلق درپیش مختلف مسائل پر عدالت سے پہلےخاتون محتسب کو درخواست دے سکیں گیں۔ خواتین کے جائیداد پر ملکیتی حق کے لیے خاتون محتسب کو فیصلہ کرنے کے مکمل اختیارات ہون گے ۔خاتون محتسب متاثرہ خاتون کی درخواست پر پندرہ دن کے اندر مزید تفتیش کے لیے ڈپٹی کمشنر سے پندرہ دن کے اندر رپورٹ طلب کرسکتی ہے اور فیصلہ دینے کے بعد اس پر عملدرآمد کے پولیس آفیسر کو سات دن میں اس پر عملدرآمد کا حکم دے سکے گی ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی سے منظوری کے بعد اس قانون پر پنجاب بھر باقاعدہ عملدرآمد ہوگا جس سے نہ صرف سرکاری بلکہ نجی شعبہ سے وابستہ خواتین اس قانون کا فاعدہ لیکر اپنے پراپرٹی کے مسائل پر انصاف کے سکیں گیں.

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج خواتین کا عالمی دن منایا جارہا ہے، خواتین کے عالمی دن کو منائے جانے کا مقصد خواتین کے مساوی حقوق کے لیے کوششوں کی اہمیت اجاگر کرنا ہے۔

مزیدخبریں