سٹی42:اسلام آباد میں برقعہ پوش خواتین کا کہنا تھا کہ آٹھ مارچ کونکلنےوالی خواتین ہی ان کی نمائندہ نہیں، کراچی میں بھی جماعت اسلامی کی خواتین نے واک کا اہتمام کیا۔
خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ایک طرف خواتین کا عورت مارچ، تو دوسری طرف مارچ کے خلاف بھی خواتین متحرک نظرآئیں۔ اسلام آباد میں برقعہ پوش خواتین عورت مارچ کیخلاف سڑکوں پر آگئیں، ان کا کہنا تھا کہ صرف 8 مارچ کو نکلنے والی خواتین ہی عورتوں کی نمائندہ نہیں۔
کراچی میں "مضبوط خاندان محفوظ عورت مستحکم معاشرہ" کا عزم لیے جماعت اسلامی کی خواتین نے واک کا اہتمام کیا،خواتین نے ہاتھوں میں پلےکارڈز اٹھارکھےتھے۔ حیدرآباد میں سنی تحریک خواتین ونگ نے یوم حیاء منایا، خواتین شرکا نےپریس کلب کے سامنے عورت آزادی مارچ کے خلاف نعرے بازی کی۔
شرکا کا مزید کہنا تھا کہ آزادی کےنام پر مخصوص طبقہ بےحیائی پھیلارہاہے جو قبول نہیں۔