سٹی فورٹی ٹو کو ایک اور نمرہ مل گئی

8 Mar, 2021 | 07:13 PM

Arslan Sheikh

سٹی42: سوشل میڈیا پر مقبول ہونے والی نمرہ علی کے بعد سٹی فورٹی ٹو کو ایک اور نمرہ مل گئی، لڑکی کی مزاحیہ اور دلچسپ باتوں نے اپنے آس پاس موجود لوگوں کوقہقہے لگانے پر مجبور کردیا۔

سوشل میڈیا  پر بھرپور شہرت حاصل کرنے والی نمرہ علی کے بعد سٹی فورٹی ٹو نے نمرہ علی سے مماثلت رکھنے والی ایک اور لڑکی ڈھونڈ نکالی جسے ٹی وی پر آنے کا بے حد شوق ہے، سٹی فورٹی ٹو کے رپورٹر علی رضا سے مذکورہ لڑکی نے مائیک پکڑ کر پرورگرام کی ہوسٹنگ شروع کردی اور مزے مزے کے دلچسپ سوالات پوچھے۔ لڑکی کا کہنا تھا مجھے ٹی وی پر آنے کا بہت شوق ہے، سٹی فورٹی ٹو نے مجھے یہ موقع دیا، میں چینل کی بہت شکرگزار ہوں۔ 

یاد رہے اس سے قبل نمرہ علی سٹی فورٹی ٹو  کے ایک پروگرام میں نمودار ہونے کے بعد شہرت کی طرف راغب ہوگئی اور اس کے قدرتی اور سنجیدہ انداز اور جوش و خروش نے سٹار کو سوشل  میڈیا پر مقبول بنادیا۔ اپنی مزاحیہ باتوں اور دوسروں چہروں پر مسکراہٹ، خوشی  کی فضاء کو قائم کرنے کی جستجو میں نمرہ علی نے سوشل میڈیا کا رخ کیا تاکہ پریشان لوگوں اپنی باتوں اور منفرد انداز اپناتے ہوئے خوش کرسکے۔

مزیدخبریں