ریلوے خسارے میں بے پناہ اضافہ

8 Mar, 2021 | 03:32 PM

Imran Fayyaz

(سعید احمد سعید) مالی سال 21-2020 کے آٹھ ماہ مکمل ہو گئے، ریلوے خسارے میں بتدریج اضافہ، محکمہ ریلوے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں آمدنی کا حکومتی ہدف پورا کرنے میں ناکام ہوگیا۔ پہلے آٹھ ماہ کے اختتام پر آمدنی کی مد میں 16ارب 16کروڑ 97 لاکھ 47ہزار روپے کا خسارہ رہا۔
تفصیلات کے مطابق ریلوے کو آٹھ ماہ میں 46ارب 93 کروڑ 56 لاکھ 62 ہزار روپے آمدنی کا ہدف دیا گیا تھا۔اس دوران ریلوے کو صرف 30ارب 76کروڑ 59 لاکھ 15ہزار روپے آمدن ہی حاصل ہوسکی۔ ریلوے کو آمدنی مسافر، فریٹ، پراپرٹی اینڈ لینڈ، سنڈری اور متفرق کوچز کی مد میں حاصل ہوئی۔
مسافر ٹرین کے ہدف سے 12ارب 56کروڑ 70لاکھ روپے کم آمدن حاصل ہوئی۔،گڈز ٹرینوں کے ہدف سے 2ارب 33کروڑ 57لاکھ 16ہزار کم آمدنی حاصل ہوئی۔ ریلوے ذرائع کے مطابق آٹھ ماہ کے اہداف کی نسبت ریلوے کو 34 فیصد کم آمدنی حاصل ہوئی۔

مزیدخبریں