سٹی42:عوام کے ساتھ لاہور پولیس بھی غیر محفوظ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے شہریوں کے بعدتھانے کے عملے کو بھی نہ بخشا ، کاہنہ میں ڈاکوؤں نے ناکہ لگا کر تھانے کے عملے سے بڑی واردات کی ۔تین ڈاکوؤں نے گلی میں ناکہ لگاکر گزرنے والے فرنٹ ڈیسک کے عملے کولوٹ لیا۔
ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سٹی 42 کو موصول ہوگئی واردات کے دوران ڈاکوؤں نے پانچ لاکھ مالیت کے موبائل فونز اور نقدی چھین لی، متاثرہ عملہ سے واردات کے بعد ڈاکو بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر فرار ہوگئے۔
ڈکیتی کا واقعہ گذشتہ روز تھانہ فیکٹری ایریا کے فرنٹ ڈیسک عملے کے ساتھ پیش آیا متاثرہ عملے نے کارروائی کےلیے کاہنہ تھانے میں درخواست جمع کروادی۔
دوسری جانب لاہور بھر میں پتنگ بازی کیخلاف سخت ترین کریک ڈاؤن کیا گیا ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایات پر ڈولفن و پی آر یو پتنگ سازی و پتنگ فروشوں کیخلاف کارروائیاں کررہے ہیں۔
شاہدرہ ٹاؤن ککے زئی سے 4 ملزمان گرفتارکئے گئے ،ڈولفن سکواڈ نے اطلاع پر کارروائی کی تھی۔ ملزمان کے قبضہ سے 500 سے زائد پتنگیں،پتنگ سازی کا سامان،ڈور و کیمیکل کی چرخیاں برآمد کر کے ملزمان کو تھانہ شاہدرہ ٹاؤن کے حوالے کردیا گیا۔
لاہور پولیس بھی غیر محفوظ ہو گئی
8 Mar, 2021 | 02:43 PM