ایک وقت تھا جب میں اپنے جسم سے نفرت کرتی تھی :ودیا بالن

8 Mar, 2021 | 02:32 PM

Raja Sheroz Azhar

ویب ڈیسک : بھارتی اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ ایک وقت تھا جب وہ اپنے جسم سے نفرت کرتی تھیں کیونکہ ان کا وزن ایک ’ قومی مسئلہ‘ بن گیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو میں ودیا بالن نے کہنا تھا کہ میرا وزن ایک قومی مسئلہ بن گیا تھا، میں ہمیشہ سے ایک موٹی لڑکی رہی ہوں اور میں یہ نہیں کہوں گی کہ اب میں اس اسٹیج پر ہوں کہ میرا وزن اب میرے لیے پریشانی کا باعث نہیں بنتا لیکن میں اب ایک طویل سفر طے کرچکی ہوں۔

اداکارہ نے کہا کہ میں اب اس بات پر حیران نہیں ہوتی کہ لوگ آپ کے بالوں کی لمبائی، بازو کی موٹائی یا  قد کے بارے میں کیا کہتے ہیں کیونکہ اب مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

  ودیا بالن کا کہنا تھا کہ مجھے اپنی پوری زندگی ہارمونز کے مسائل کا سامنا رہا ہے، کئی عرصے میں نے اپنے جسم سے نفرت کی، سوچتی تھی کہ میرا جسم مجھے دھوکہ دے رہا ہے، میں اچھا دکھنے کے لیے دباؤ کا شکار تھی لیکن میں موٹی تھی لہٰذا غصے اور مایوسی میں مبتلا تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ساری زندگی خود کو مسترد کیا، مجھے خود کو قبول کرنے کے لیے بے حد محنت کرنا پڑی اور اب تک میں مکمل طور پر خود کو قبول نہیں کرپائی ہوں۔

مزیدخبریں